بغیرڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر مار دی ،خاتون راہگیر اسپتال میں چل بسی

امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی" اوبر "کی بغیر ڈرائیور  کی گاڑی  کو پہلا حادثہ پیش آیا ہےجس میں ایک راہگیر خاتون ہلاک ہوئی

934450
بغیرڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر مار دی ،خاتون راہگیر اسپتال میں چل بسی

امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی" اوبر "کی بغیر ڈرائیور  کی گاڑی  کو پہلا حادثہ پیش آیا ہےجس میں ایک خاتون ہلاک ہوئی۔

حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔

یہ حادثہ ریاست ایریزونا میں پیش آیا جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زد میں آگئی۔

پولیس کے مطابق، حادثے کے وقت 49 سالہ خاتون اپنی سائیکل کے ہمراہ پیدل سڑک عبور کررہی تھی کہ ٹیکسی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسی۔

حادثے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کو امریکا اور کینیڈا بھر میں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بغیر ڈرائیور  گاڑی  کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حادثہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں