صدر ٹرمپ اور پرنس سلمان وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان 20 مارچ کو صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے: سارا سینڈریس

صدر ٹرمپ اور پرنس سلمان وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان 20 مارچ  کو وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈریس نے  یومیہ پریس بریفنگ میں صدر ٹرمپ کی پرنس سلمان کے ساتھ    ملاقات کے بارے میں سرکاری بیان جاری کیا ہے۔

سینڈریس نے کہا کہ "سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان 20 مارچ کو صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے"۔

واضح رہے کہ امریکی رائے عامہ میں کچھ عرصے سے پرنس محمد بن سلمان  کے دورہ امریکہ  پر بات کی جا رہی تھی تاہم دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی حتمی معلومات موجود نہیں تھیں۔

پرنس سلمان نے گذشتہ ہفتے برطانیہ کا دورہ کیا اور وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

علاوہ ازیں پرنس سلمان  نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم، ولی عہد پرنس چارلس  اور کیمبرج کے ڈیوک پرنس ولئیم کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی ۔



متعللقہ خبریں