صدر ٹرمپ نے وزیرخارجہ ٹلرسن کو برطرف کرتے ہوئے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ مقرر کردیا

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز ٹلرسن سے عہدہ چھوڑ دینے کیلئے کہا تھا جس کے بعد ٹلرسن اپنا افریقی ممالک کا دورہ مختصر کر کے پیر کے روز واپس واشنگٹن پہنچ گئے تھے

صدر ٹرمپ  نے وزیرخارجہ ٹلرسن کو برطرف کرتے ہوئے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ مقرر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور اُن کی جگہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز ٹلرسن سے عہدہ چھوڑ دینے کیلئے کہا تھا جس کے بعد ٹلرسن اپنا افریقی ممالک کا دورہ مختصر کر کے پیر کے روز واپس واشنگٹن پہنچ گئے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چند پالیسی معاملات پر اختلافات گزشتہ برس سے جاری تھے۔ امریکی میڈیا نے انہی کے تناظر میں کہنا شروع کر دیا تھا کہ ٹلرسن کسی بھی وقت منصب سے ہٹائے جا سکتے ہیں یا وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

 ان خبروں پر ہمیشہ ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ان کا صدر سے کوئی اختلاف نہیں اور وہ بدستور اپنے ملک کے وزیر خارجہ ہیں لیکن منگل تیرہ مارچ کو ساری صورت حال واضح ہو گئی ہے۔

ٹلرسن کی جگہ اگلے وزیر خارجہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کو مقرر کیا گیا ہے۔

 منگل تیرہ مارچ کو ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ سے تمام سابقہ رپورٹوں کو تصدیق کر دی۔ ٹرمپ کے مطابق پومپیو اس منصب پر اپنے فرائض شاندار انداز میں سرانجام دیں گے۔ امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کی بطور وزیر خارجہ خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔



متعللقہ خبریں