چور نے مجسمے کا نگوٹھا چرا لیا

امریکہ میں مجسموں کی نمائش  میں ایک لڑکی نے مجسمے کا انگوٹھا چُرا لیا

913350
چور نے مجسمے کا نگوٹھا چرا لیا

امریکہ میں مجسموں کی نمائش  میں ایک شخص نے مجسمے کا انگوٹھا چُرا لیا۔

ریاست فلاڈلفیا کے فرینکلن انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ نمائش میں 2000 سالہ قدیم ٹیراکوٹا جنگجووں کے 10 مجسمے بھی شامل ہیں اور ساڑھے چار ملین مالیت کا متاثرہ مجسمہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

امریکہ کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی  کی خبر کے حوالے سے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی  طرف سےشائع کردہ خبر کے مطابق 24 سالہ مائیکل روہانا نے گذشتہ ہفتے ٹیلی فون کی فلیش لائٹ کھلی رکھ کے پہلے ایک مجسمے کے ساتھ سیلفی اتاری  اور بعد میں مجسمے کے  ہاتھ کا انگوٹھا  توڑ کر جیب میں ڈال لیا۔

عجائب گھر کے حکام کو اس صورتحال کا احساس کئی دن کے بعد  ہوا۔

روہانا کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا اور  ملزم کے جرم کا اعتراف  کرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

مجسموں کو نمائش  کے لئے بیرون ملک بھیجنے  کے ذمہ دار شانہی  ثقافتی ورثے کے تعارفی مرکز  کے منیجر ُوو ہائیون  نے فرینکلن انسٹی ٹیوٹ  کو غیر ذمہ دارانہ روّیے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

وُو ہائیون نے چور کو سخت سزا دئیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں