ٹرمپ ایک خبطی ہیں جنہیں "پاگل پن کے دورے " پڑتے ہیں

صدر ٹرمپ کے 3 جنوری کے ٹویٹر پیغام کے بعد سے دو طرفہ جملے بازی میں مستقل اضافہ، شمالی کوریا کے اخبار نے صدر ٹرمپ کو ' ذہنی مریض' قرار دے دیا

ٹرمپ ایک خبطی ہیں جنہیں "پاگل پن کے دورے " پڑتے ہیں

شمالی کوریا کے سرکاری اخبار ریڈونگ سنمن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے "ذہنی مریض" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے 3 جنوری کو شمالی کوریا کے لیڈر  کِم یانگ اُن کو مخاطب کرکے جاری کئے گئے اور "میرا بٹن تمہارے بٹن سے زیادہ بڑا ہے" کے الفاظ پر مبنی  ٹویٹر پیغام کے بعد دو طرفہ جملے بازی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اخبار نے صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کے بارے میں شائع کردہ کالم  میں صدر ٹرمپ کو "ذہنی مریض " قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ ایک خبطی ہیں جنہیں "پاگل پن کے دورے " پڑتے ہیں۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ نئے سال میں ٹرمپ کو پڑنے والا دورہ  ایک ہارے ہوئے کی دلگرفتہ ذہنی حالت کی عکاسی کر رہا ہے اور یہ سب شمالی کوریا  کی عوام اور اس کی فوج  کی طرف سے دئیے گئے مشوروں پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ " شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن نے کہا ہے کہ 'جوہری بٹن میری  میز' پر ہے۔ اس بے حال اور بھوک کی ماری ہوئی انتظامیہ میں سے کوئی اُسے بتائے کہ میرا بھی ایک جوہری بٹن ہے جو اس کے بٹن سے زیادہ بڑا اور مضبوط ہے ۔ علاوہ ازیں میرا بٹن کام بھی کر تا ہے"۔



متعللقہ خبریں