بعض گندے ممالک کے لوگوں کو امریکہ قبول کیوں کرے؟ مسٹرٹرمپ پھر پٹری سے اتر گئے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی قانون سازوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ بعض  گندے ممالک سے آنے والوں لوگوں کو اپنے ہاں قبول کیوں کرے؟

886780
بعض گندے ممالک کے لوگوں کو امریکہ قبول کیوں کرے؟ مسٹرٹرمپ پھر پٹری سے اتر گئے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں امیگریشن اصلاحات پر مبینہ طور پر غم و غصے کا اظہار  کرتےہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔

  خبر کے مطابق، ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ بعض  گندے ممالک سے آنے والوں لوگوں کو اپنے ہاں قبول کیوں کرے؟

 ان کا اشارہ مبینہ طور پر ہیٹی، ایل سلواڈور اور افریقی ممالک کی طرف تھا۔

 واضح رہے کہ  وائٹ ہاؤس نے اس بیان کی تردید بھی نہیں کی  جبکہ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے۔

اس بیان پر امریکہ میں کئی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں