ٹرمپ کا فیصلہ،پوری دنیا امریکہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی

امریکہ، برطانیہ، یورپی اور ایشیائی ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں

ٹرمپ کا فیصلہ،پوری دنیا امریکہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی

فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ  کی اپیل پر ملک بھر میں امریکی فیصلے کے خلاف یومِ غضب منایا جارہا ہے،

غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں اور احتجاجی مظاہرین پر صیہونی فوج کے تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، یورپی اور ایشیائی ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جب کہ مظاہرین کی جانب سے امریکی اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کے ساتھ ساتھ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 پاکستان بھر میں بھی مذہبی جماعتوں،فلسطین فاؤنڈیشن اور دیگر سماجی  تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امریکی فیصلے کیخلاف احتجاج کیا گیا جب کہ علماء کرام نے خطبہ جمعہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور اسلامی حیثیت کو اجاگر کیا۔



متعللقہ خبریں