" پی ایل او" دفاتر بند کرنے کی امریکی دھمکی،فلسطین نے امریکہ سےرابطے معطل کر دیئے

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکہ کی طرف سے تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر بند کرنے کی دھمکیوں کے  جواز میں  فلسطینی انتظامیہ نے واشنگٹن کے ساتھ رابطے معطل کردیے ہیں

" پی ایل او" دفاتر بند کرنے کی امریکی دھمکی،فلسطین نے امریکہ سےرابطے معطل کر دیئے

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکہ کی طرف سے تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر بند کرنے کی دھمکیوں کے  جواز میں  فلسطینی انتظامیہ نے واشنگٹن کے ساتھ رابطے معطل کردیے ہیں۔

خبر کے مطابق، فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ  نے واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین  کے دفتر کو بند کرنے کی دھمکی دی تو ہم نے رد عمل میں باضابطہ طور پر امریکیوں سے رابطے معطل کردیے ہیں۔

دریں اثنا  تنظیم  کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیم امریکی حکام کے ساتھ ہرطرح کے رابطے معطل کردے۔

خیال رہے کہ واشنگٹن میں تنظیم  کے نمائندہ دفتر کوامریکہ میں مقیم فلسطینیوں کا نمائندہ مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں ہرچھ ماہ کے بعد اس دفتر کو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے امریکہ سے تجدید حاصل کرنا ہوتی ہے۔

گزشتہ ہفتے چھ ماہ کی یہ مدت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد امریکہ  میں تنظیم آزادی فلسطین کا دفتر بند ہے۔



متعللقہ خبریں