پوٹین۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،داعش کے بارے میں غور

امریکہ اور روس کے صدور نے شام کی تازہ ترین صورت حال اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا

پوٹین۔ٹرمپ ٹیلیفون بات چیت،داعش کے بارے میں غور

امریکہ اور روس کے صدور نے شام کی تازہ ترین صورت حال اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

 دونوں رہ نماؤں نے اقوام متحدہ کی زیرقیادت شام میں جاری  جنگ ختم کرنے اور داعش کے خاتمے  کے لیے مشترکہ کوششوں کو  جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

صدر پوتین اور ٹرمپ میں ہونے والی گفتگو میں یوکرین میں سیاسی استحکام اور شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے دستبردار کرنے کے لیے اس پر دباؤ بڑھانے سے بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ صدر پوتین نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرنے سے قبل شام کے صدر بشارالاسد سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ  انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےبھی شام کی صورت حال پربات چیت کی۔

 

 



متعللقہ خبریں