امریکی شہری سعودی عرب بلا ضرورت مت جائیں،حملوں کا خطرہ ہے:امریکی دفتر خارجہ

امریکی دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ  دارالحکومت ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں اور  یہ حملے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔

امریکی شہری سعودی عرب بلا ضرورت مت جائیں،حملوں کا خطرہ ہے:امریکی دفتر خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا ہے کہ  دارالحکومت ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں اور  یہ حملے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔

امریکی دفتر  خارجہ نے اپنے شہریوں کومتنبہ کرتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں اور بلاضرورت وہاں  جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی دارالحکومت ریاض پر یمنی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کئے گئے تھے تاہم، حوثی باغیوں کے حملے کو سعودی دفاعی نظام  نے ناکام بنا دیا تھا۔

سعودی عرب نے ایران کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔



متعللقہ خبریں