انڈونیشیا: ماونٹ آگنگ آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ سے راکھ اگلنا شروع کر دی

پہاڑ کے دہانے سے نکلنے والا دھواں 700 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہا ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو آتش فشاں پہاڑ سے کم از کم 6 کلو میٹر دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے

852082
انڈونیشیا: ماونٹ آگنگ آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ سے راکھ اگلنا شروع کر دی

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ماونٹ آگنگ نامی آتش فشاں پہاڑ نے دوبارہ سے  راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔

انڈونیشیا کے قومی محکمہ آفاتBNPB  کے سربراہ  سٹوپو پورو  نگروہو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہاڑ کے دہانے سے نکلنے والا دھواں 700 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہا ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو آتش فشاں پہاڑ سے کم از کم 6 کلو میٹر دور رہنے    کی وارننگ دی گئی ہے۔

BNPB کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ کے لئے دوسرے درجے  کا الارم دیا گیا ہے جو تاحال موجود  ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ ستمبر میں بھی آتش فشاں پہاڑ کے فعال ہونے کے بعد ہائی الرٹ الارم دے دیا گیا تھا اور کسی بڑے دھماکے کے خطرے کے مقابل علاقے سے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں