لبنانی نژاد الیکس عازار نے امریکی وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی نژاد عرب شہری الیکس عازار کو اپنی حکومت میں وزارت صحت و انسانی خدمات کا قلمدان سونپا ہے

لبنانی نژاد الیکس عازار نے امریکی وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی نژاد عرب شہری الیکس عازار کو اپنی حکومت میں وزارت صحت و انسانی خدمات کا قلمدان سونپا ہے۔

خبر  کے مطابق صدر ٹرمپ نے الیکس عزار کی تقرری کا فیصلہ کرنے کے بعد ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ اپنی ایک ٹویٹ میں ان کی نامزدگی کو اپنے لیے باعث مسرت قرار دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ الیکس عازار ان کی حکومت میں بہتر صحت کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ایک روشن ستارہ ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ لبنانی نژاد 50 سالہ الیکس عازار امریکی ریاست میری لینڈ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سن 1988 میں گورنمنٹ ورک اور اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ تین سال بعد نیو ہمشائر ریاست میں یال یونیورسٹی سے قانون اور حقوق کی ڈگری لی۔

 علاوہ ازیں  وہ سن 2005 میں سابق امریکی صدر جارج بش کی کابینہ میں نائب وزیر صحت کے عہدے پر تعینات کیے گئے اور دو سال تک اس عہدے پر کام کیا۔

 



متعللقہ خبریں