شاہ سلمان۔پوٹین ملاقات،دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا اعلان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ماسکو میں تاریخی ملاقات ہوئی جس می ںدونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا

شاہ سلمان۔پوٹین ملاقات،دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا اعلان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ماسکو میں تاریخی ملاقات جاری ہے۔

ان کی بات چیت کے ایجنڈے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون ، شام اور یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور سرفہرست ہیں۔

روسی صدر نے شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سراہا اور کہا کہ  مجھے اعتماد ہے کہ آپ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

اس کے جواب میں شاہ سلمان نے اپنے پرجوش استقبال پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر روس اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون سے متعلق دس بڑے  معاہدوں  پر دستخط متوقع ہیں۔

 کریملن کے ایک بیان کے مطابق، سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں