طوطے کی گواہی نے مالکن کو قاتل ثابت کر دیا

بڈ نامی طوطا واردات والی رات میاں بیوی میں ہونے والی گفتگو کو دہراتا رہا اور مقتول کی آواز میں "فائر نہ کرو" کے الفاظ کہہ کر مالکن کو لے ڈوبا

774600
طوطے کی گواہی نے مالکن کو قاتل ثابت کر دیا

امریکہ کی ریاست مشی گن  میں گلینا ڈُرام نامی عورت، اپنے گھر کے پالتو طوطے کی گواہی کے بعد ، اپنے شوہر کو 6 فائر کر کے قتل کرنے کی مجرم ثابت ہو گئی ہے۔

ڈُرام نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد  خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

مقتول مارٹن کی سابقہ بیوی کرسٹینا کیلیر نے دعوے کی پیشی کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ طوطا واقعے کی رات گھر میں موجود تھا اور بعد ازاں اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اس نے اٹھا لی۔

کرسٹینا نے کہا کہ طوطا واقعہ پیش آنے کی رات ہونے والی گفتگو کو دہراتے ہوئے "فائر نہ کرو" کے الفاظ دہراتا ہے۔

کرسٹینا کے مطابق طوطا ان الفاظ کو دہراتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کی آواز کی تقلید کرتا ہے۔

'بڈ'  نامی طوطے کا بیان عدالت کے ریکارڈ میں داخل  نہیں ہوا۔

جیوری نے ایک دن کی پیشی کے بعد 49 سالہ گلینا ڈُرام کو قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

اٹارنی نے دعوے کے آغاز  میں طوطے کے الفاظ کو گواہی کے طور پر پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاہم یہ  طلب رد کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں