وینیزویلا: مادورو کےخلاف عوامی ریفرنڈم،صدر کا نتائج قبول کرنے سے انکار

وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں سات ملین سے زائد شہریوں نے حصہ لیا تاہم صدر نے اس عوامی رائے دہی کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

وینیزویلا:  مادورو کےخلاف عوامی ریفرنڈم،صدر کا نتائج قبول کرنے سے انکار

وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں سات ملین سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔

 انتظامیہ نے بتایا کہ پچانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے تاہم صدر نے اس عوامی رائے دہی کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رائے دہی  کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں کم از کم ایک خاتون ہلاک جبکہ دارالحکومت کاراکس میں چار افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ  وینزویلا میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں جبکہ  حزب اختلاف صدر پر آمرانہ طرز حکومت کا الزام عائد کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں