لندن ، 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد اناسی تک پہنچ گئی

وزیر اعظم تھریسا مے نے آگ سے متاثرہ  افراد کو  5 میلین سٹرلنگ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

لندن ، 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد اناسی تک پہنچ گئی

 

 لندن میں  گزشتہ ہفتےایک 24 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد اناسی تک پہنچ گئی ہے ۔

  پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آتشزدگی کے دوران لاپتہ ہونے والے  افراد  جن کے بارے میں ابھی تک معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں  ان کو بھی ہلاک شدہ  افراد کی فہرست میں  شامل کیا جائے گا ۔

عدم توجہ اور  نظر اندازی کی وجہ سے آگ لگنے کا دفاع کرنے والے اور منتظمین  کو مورد الزام ٹھہرانے والے  افراد کے مظاہرے ہفتہ بھر سے جاری ہیں ۔ یہ مظاہرین وزیر اعظم تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔  

دریں اثناء وزیر اعظم تھریسا مے نے آگ سے متاثرہ  افراد کو  5 میلین سٹرلنگ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں