ایران مشرق وسطیٰ میں انتشار اور تباہی کو ہوا دے رہا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے

736385
ایران مشرق وسطیٰ  میں انتشار اور تباہی کو  ہوا دے رہا: صدر ٹرمپ

متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مشرقی وسطیٰ  میں انتشار اور تباہی کو  ہوا دے رہا ہے۔

امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

اتوار کو اپنی نوعیت کی پہلی عرب اسلامی امریکی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ٹرمپ سمیت 50 سے زائد ممالک کے راہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں شدت پسند گروپ داعش اور دیگر انتہا پسندوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ نے شدت پسندی کے خلاف لڑائی کو "اچھے اور برے کے درمیان لڑائی" قرار دیتے ہوئے عرب راہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ "اپنی عبادت گاہوں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کریں۔"

"انسانیت کے خلاف ناقابل بیان جرائم" پر شام کے صدر بشار الاسد اور ساتھ ہی شام کی چھ سالہ خانہ جنگی میں اپنا "حصہ ڈالنے پر"، ٹرمپ نے ایران کی مذمت کی۔

اُنھوں نے کہا کہ "مشرق وسطیٰ کی تمام باضمیر ریاستیں متحد ہو کر عدم استحکام کے لیے ایرانی پالیسی اور اثر و رسوخ کا خاتمہ کریں اور خطے میں مزید پائیداری کے لیے طاقت کے توازن کو بحال کریں۔ اور اس دن کے لیے دعا کریں جب ایران کے عوام کو ایسی صحیح اور ذمہ دار حکومت ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔"

دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز مسلمان ملکوں کے مابین اتحاد پر زور دیا، اور ریاض میں علاقائی سربراہ اجلاس میں شریک درجنوں عرب اور مسلمان راہنمائوں کو بتایا کہ ''یہ اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے''۔

اپنے بیرونِ ملک پہلے دورے کے دوران، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف اتحاد میں شامل تمام ملک یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں،'' تاکہ شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مقصد حاصل کیا جائے''۔

ٹرمپ نے کہا کہ ''یہ مختلف مذاہب، مختلف فرقوں یا مختلف تہذیبوں کے درمیان لڑائی نہیں ہے۔ یہ وحشی مجرموں کے ساتھ لڑائی ہے، جو انسانی زندگی اور تمام مذاہب کے معقول لوگوں کو نیست و نابود کرنے کے درپے ہیں، جب کہ مہذب لوگ انسانی اقدار کا تحفظ چاہتے ہیں''۔

صدر نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ''دوستی، امید اور محبت کا پیغام لائے ہیں''۔

اُنھوں نے عرب سربراہان پر زور دیا کہ وہ ''اسلام پرست انتہا پسندی'' کے خلاف لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور موجودہ اور آئندہ نسلوں کو اور اس عفریت سے نجات دلائیں۔

ریاض میں مسلم ریاستوں کے راہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی مذہب کے خلاف لڑائی نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کا پہلا بیرون ملک دورہ، اسلامی دنیا کے مرکز سے شروع ہوا ہے، جہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات ہیں، جن کا سعودی عرب نگران ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا نصب العین اس خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور خوشحالی کا حصول ہے۔

بعدازاں، ٹرمپ نے انتہاپسند نظرئے سے نبردآزما ہونے کے لیے ایک نئے عالمی مرکز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ اس بات اعلان ہے کہ مسلمان اکثریتی ممالک قدامت پسندوں سے بچائو کے مقصد کے حصول میں سرکردہ کردار ادا کرنے پر کمر بستہ ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے مسلمان نوجوان بچوں اور بچیوں کو ڈر خوف، تشدد اور نفرت سے آزاد ماحول میسر آئے اور اُنھیں خوش حالی کے نئے عہد کی جانب بڑھنے کا ماحول میسر ہو۔

ملکوں میں ہوئے ہیں۔''

امریکی صدر نے سعودی عرب، مصر، اردن، عراق، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں کا نام لیا اور کہا کہ اُن کی ماضی کی ثقافتی و تعمیراتی اور مختلف شعبوں میں کامبابیوں کی تاریخ مثالی رہی ہے؛ جب کہ اُن میں سے کئی ملک اس وقت تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گرد دشمن سے نمٹنے اور اپنے یکساں مفادات کے تحفظ کے لیے خطے کے ملکوں کو خود آگے بڑھنا چاہیئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر مستقبل کو تبھی یقینی بنایا جاسکتا ہے اگر آپ کے ملک دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو ملک سے نکال باہر کریں۔



متعللقہ خبریں