امریکہ میں غیر ملکی دشمنی جان لیوا ثابت ہوئی

ہندوستانی  نژاد  ایک  انجینئر کو  ہلاک کر نے والے  حملہ   آور کی گولیوں سے دوسرا  شخص  زخمی ہو گیا

679863
امریکہ میں غیر ملکی دشمنی جان لیوا ثابت ہوئی

متحدہ امریکہ میں غیر ملکی دشمنی کو مزید  ہوا لگ رہی ہے۔

ریاست کینساس  میں   رونما ہونے والے ایک تازہ واقع نے   خوفناک    پیش رفت  کا ایک بار پھر  مظاہرہ کیا ہے۔

اس ریاست کے ایک بار میں    ایک مسلح حملہ آور نے   ایک شخص کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر ڈالا۔

ایک ریٹائرڈ  فوجی نے   بار میں  عرب     ہونے  کا  خیال کرتے ہوئے   دو افراد پر فائر کھول  دیا۔

ہندوستانی  نژاد  ایک  انجینئر کو  ہلاک کر نے والے  حملہ   آور کی گولیوں سے دوسرا  شخص  زخمی ہو گیا۔

اس واقع کے دوران    فوجی کے ہاتھ سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرنے والا ایک امریکی باشندہ بھی زخمی ہو گیا۔

'میرے ملک سے دفع  ہو جاو'  چیخ و پکار   کرنے والے  حملہ آور کو  اس وقوعہ کے تھوڑی مدت  بعد ہی گرفتار  کر لیا گیا۔

ایف بی آئی نے   اس حملے کو  نفرت آمیز   جرم  کے طور پر  قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں