دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کا وقت گزر چکا:تھریسا مے

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ وہ  وقت گیا جب امریکہ اور برطانیہ دوسرے ملکوں میں مداخلت کرکے اُنھیں اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کیا کرتی تھیں

660050
دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کا وقت گزر چکا:تھریسا مے

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ وہ  وقت گیا جب امریکہ اور برطانیہ دوسرے ملکوں میں مداخلت کرکے اُنھیں اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کیا کرتی تھیں۔

وزیر اعظم نے یہ بات  گزشتہ  روز فلاڈیلفیا میں امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے بعد اُنھوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

 تھریسا مے نے کہا کہ یہ برطانوی اور امریکی مفاد میں ہے کہ وہ اپنے اقدار کا دفاع کریں  اور ماضی کی  ناکام پالیسیوں کو دہرانے  سے پر ہیز کریں۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ جب حقیقی خطرہ ہو تب بھی ہم خاموش رہیں  لہذا  جب مداخلت ہمارے مفاد میں ہو  تو اسے ضرور کرنا پڑے گا البتہ   ضروری  ہے کہ ہم مضبوط چوکس اور سخت گیر بنیں۔

 برطانوی وزیراعظم  نے اقوام متحدہ اور نیٹو جیسے  اداروں میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ انہیں زیادہ موزوں اور بامقصد بنایا جا سکے۔

اُنھوں نے کہا کہ  ان اداروں کے   رکن ممالک کو امریکہ پر انحصار بند کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں