انگیلا مرکل کے دورہ ترکی کے ایجنڈے کی اہم ترین شق مہاجرین کا مسئلہ ہے

جرمن  چانسلر انگیلا مرکل ماہ فروری کے پہلے ہفتے   ترکی کے دورے پر تشریف لا رہی ہیں ۔

655631
انگیلا مرکل کے دورہ ترکی کے ایجنڈے  کی اہم ترین شق مہاجرین کا مسئلہ ہے

 

 جرمن  چانسلر انگیلا مرکل ماہ فروری کے پہلے ہفتے   ترکی کے دورے پر تشریف لا رہی ہیں ۔

ان کے دورے  کے دوران مہاجرین کے مسئلے ،دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں تعاون ،علاقائی  اور اقتصادی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ۔  وہ وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ بالمشافہ مذاکرات  کرنے کے بعد بین الاوفود مذاکرات  میں شریک ہونگی  ۔  توقع ہے کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ بھی ملاقات کریں گی ۔

جرمنی میں ماہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں چوتھی بار امیدوار کھڑا  ہونے والی انگیلا مرکل کے ایجنڈے کی اہم ترین شق مہاجرین کے بحران کے حل سے متعلق ہے ۔شدید تنقید کے باوجود وہ اس نظریے کا دفاع کر رہی ہیں کہ  مہاجرین کے بحران کو ترکی کے تعاون سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔اپنے دورے کے دوران وہ  سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع  پر مذاکرات کریں گی ۔ترکی جرمنی سے اپنے ملک  میں پی کے کے اور دہشت گرد تنظیم فیتو کی سرگرمیوں کو ختم کروانے ، تنظیم کے پروپگنڈے اور مالی سرگرمیوں کو رکوانے اور  15 جولائی کے بعد جرمنی فرار ہونے والے   فیتو کے اراکین کی واپسی  کا مطالبہ کر رہاہے ۔

انگیلا مرکل  کے دورے کے دوران ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے جرمن سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل پر غور کے علاوہ  سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغامات دئیے جائیں گے ۔



متعللقہ خبریں