روس کریمیا پر قبضے کو ختم کردے، امریکہ

ہم روس سے ایک بار پھر کریمیا پر قبضے کا خاتمہ کرنے اور اس یوکیرینی سر زمین کو واپس دینے کی اپیل کرتے ہیں

روس کریمیا  پر قبضے کو ختم کردے، امریکہ

متحدہ امریکہ نے روس کو کریمیا تاتاری قومی اسمبلی کو " انتہا پسند تنظیم" کے دائرے میں شامل کرنے اور اس کی سرگرمیوں کو روکنے کے فیصلے سے پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اس بات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ " ایک جمہوری ادارے" کے طور پر کریمیا تاتاری اسمبلی ، طویل عرصے تک مطلوبہ سطح پر نمائندگی نہ کر سکنے والے اور تاریخ بھر میں دباو کا سامنا کرنے والے کریمیا تاتاری عوام کی نمائندگی کرنے والا ایک ادارہ ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، کریمیا تاتاریوں کی ثقافت کا تحفظ کرنے اور ان سے تفریق بازی کا سد باب کرنے کی خاطر ایک اہم غیر جانبدار صدا کی حیثیت رکھتی ہے۔

"روسی اداروں کے پاس یوکیرین میں تاتاری انتظامیہ پر روسی قوانین کا ماتحت بنانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے" کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا جمہوری اصولوں کی نفی کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہم روس سے ایک بار پھر کریمیا پر قبضے کا خاتمہ کرنے اور اس یوکیرینی سر زمین کو واپس دینے کی اپیل کرتے ہیں، جبکہ تک یہ روسی قبضہ جاری رہے گا کریمیا پر پابندیاں بھی قائم رہیں گی۔"



متعللقہ خبریں