داعش کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری

برطانیہ کی تیار کردہ قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ روز باضابطہ ووٹنگ ہوئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا

92594
داعش کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری

برطانیہ کی تیار کردہ قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ روز باضابطہ ووٹنگ ہوئی۔ اس قرارداد میں عراق و شام کو اسلامی ریاست بنانے کا دعوی کرنے والی داعش کے خلاف اقدامات کی سفارش کی گئی  تھی ۔
 اس پیش کردہ قرار داد  کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے
خبر کے مطابق، قرارداد میں دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کے پرتشدد نظریات کے خلاف سخت مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد کے مطابق داعش نے ایک منظم دہشت گردی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بدترین پامالی شروع کر رکھی ہے۔
قرار داد میں داعش اور النصرہ محاذ جیسی کسی بھی تنظیم کے ساتھ کسی بالواسطہ یا براہ راست تجارت کی بھی مذمت کی گئی۔
مسودہ قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماہرین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تین ماہ کے دوران تحقیقات کی جائیں نیز داعش اور النصرہ محاذ ایسی تنظیموں سے خطے کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے عراق اور شام کو اسلامی ریاست بنانے کی دعویدار داعش نے موصل اور انبار میں اپنے اثرات بڑھانے کے بعد کردستان کی طرف پیش قدمی کی کوششیں کی ہیں جبکہ اس دوران امریکی بمبار طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں