تشدد کے خاتمے کےلیے ہماری مدد کی جائے: لیبیائی پارلیمان

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور دوسرے بڑے شہر بن غازی میں گزشتہ کئی ماہ سے متحارب ملیشیاؤں کے درمیان جاری لڑائی کے پیش نظر مشرقی شہر تبروک میں نئی پارلیمان کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس دوران پارلیمان کے ارکان نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ملک میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی ہے

90696
 تشدد کے خاتمے کےلیے ہماری مدد کی جائے: لیبیائی پارلیمان

لیبیا کی نئی پارلیمان نے اقوام متحدہ سے ملک میں جاری تشدد کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی درخواست کی ہے۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور دوسرے بڑے شہر بن غازی میں گزشتہ کئی ماہ سے متحارب ملیشیاؤں کے درمیان جاری لڑائی کے پیش نظر مشرقی شہر تبروک میں نئی پارلیمان کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس دوران پارلیمان کے ارکان نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ملک میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
ایوان میں موجود ایک سو چوبیس ارکان میں سے ایک سو گیارہ نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے حال ہی میں متحارب گروہوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تشدد کا خاتمہ کرکے امن بات چیت کا آغاز کریں۔
لیبیا میں سابق مطلق العنان صدر معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے تین سال کے بعد بھی استحکام نہیں آسکا ہے اور متحارب جنگجو دھڑوں کے درمیان طرابلس اور بن غازی میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ لیبیا کی نئی پارلیمان زیادہ تر اسلام مخالفوں پر مشتمل ہے اور وہ ملیشیاؤں کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایک اور قرارداد پر بھی غور کررہی ہےتاہم ماضی میں اسی طرح کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں