مقدونیہ میں نسلی فساد بھڑکانے کی کوشش

د مقدونیہ میں البانوی نسل ایک نوجوان کی طرف سے مقدون نسل نوجوان کی سائیکل چرانے پر ہونے والے جھگڑے میں قتل کی واردات نے نسلی فساد کی شکل اختیار کرلی

70543
مقدونیہ میں نسلی فساد بھڑکانے کی کوشش

مقدونیہ میں البانوی نسل ایک نوجوان کی طرف سے مقدون نسل نوجوان کی سائیکل چرانے پر ہونے والے جھگڑے میں قتل کی واردات نے نسلی فساد کی شکل اختیار کرلی ۔
اس واقعے کے بعد داراالحکومت اسکوپ کی سڑکوں پر آنے والے مشتعل مقدون نوجوانوں کے گروپ نے متعدد البانوی نژاد افراد کی گاڑیوں اور دوکانوں کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس نے مداخلت کرتےہوئے اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
مقدونیہ کی وزیر داخلہ گوردانہ یانکولوسکا نے بتایا ہےکہ قتل کی اس واردات میں ملوث شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کو فرقہ واریت کا رنگ دینے سے پر ہیز کریں ۔
لیکن ان کی اس اپیل کے باوجود گزشتہ شام کے وقت سڑکوں پر آنے والے ایک گروپ نے پولیس کے ساتھ مد بھیڑ کی جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرتےہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس واقعے میں بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں