کی تاریخ TRT

سنگ میل

  •  یکم مئی 1964
    قانون کی شق نمبر 359 کے نافذالعمل ہونے سے TRT کا قیام عمل میں آیا اور ریڈیو چینلز کو بھی TRT کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔
  • 31 جنوری 1968

     TRT انقرہ ٹیلی ویژن نے اپنی تجرباتی نشریات کا آغاز کیا۔
  • 9 ستمبر 1974 ترکی ریڈیو نے1۔ TRT کے نام کے ساتھ 24 گھنٹے نشریات کا آغاز کیا۔
  • 17 اپریل

    1974 TRT نے پہلی دفعہ "" 23 اپریل کو بچوں کا عالمی میلہ"" منعقد کیا اور 27 یورپین چینل پر لائیو نشر کیا۔
  • 6اکتوبر1986

    2۔ TRT ٹیلی ویژن چینل نے نشریات کا آغاز کیا۔
  • 2 اکتوبر

    1989 3۔ TRT اور TRT.GAP چینلوں نے نشریات کا آغاز کیا۔
  • 28 فروری

    1990 پہلے عالمی چینل TRT.INT نے یورپ کے لئے نشریات کا آغاز کیا ۔
  • 30 جولائی 1990

    تعلیمی TV چینل TRT.4 نے ازمیر سے نشریات کا سلسلہ شروع کیا۔
  • 3 دسمبر 1990 TRT نے Telegün کے نام سے ٹیلی ٹیکس تجرباتی سروس کا آغاز کیا۔
  • 27 اپریل 1992 TRT یوریشیا چینل نے ، ترک جمہوریتوں کے لئے نشریات کا آغاز کیا۔
  • 14 نومبر 1998 برلن میں TRT کے پہلے سرکاری دفتر نے خدمات کا آغاز کیا۔
  • 5 جنوری 1999 ڈیجیٹل براڈ کاسٹ ٹیکنالوجی کے مرکز (SAYTEK)کا قیام عمل میں آیا۔
  • یکم مئی 1999 TRT

     کی انٹر نیٹ ویب سائٹ نے کام کا آغاز کیا۔
  • 15 جولائی 1999 TRT.FM اور ریڈیو صدائے ترکی کی نشریات آسٹریلیا میں بھی سنی جانے لگیں۔
  • 25 جولائی 1999 TRT.INT کےپروگراموں کو اب بر اعظم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
  • 20 ستمبر 1999 ترکمانستان میں TRT کا اشک آباد آفس قائم کیا گیا۔
  • 6 دسمبر 1999

    ریڈیو۔4 نے نشریات شروع کیں ۔
  • 7 جون 2000
    TRT.INT ریڈیو صدائے ترکی (TSR) اور TRT.FM (ریڈیو۔2) کی نشریات امریکہ اور کینیڈا تک پہنچنا شروع ہو گئیں ۔
  • 31 جنوری

    2001 TRT ، TV چینلوں نے نئی اداراتی شناخت اور لوگو کے ساتھ خدمت کا سلسلہ شروع کیا ۔
  • 2 جون 2001 TRT کے آذربائیجان میں باکو کے آفس کا قیام عمل میں آیا۔
  • 16 جون 2001 TRT کا مصر میں قاہرہ آفس کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1 جون 2002 TRT نے جنوبی کوریا اور جاپان کے مشترکہ طور پر سیول اور ٹوکیو میں منعقد کئے گئے عالمی فٹ بال چمپئین شپ کو ، جس میں ترکی تیسرے نمبر پر رہا ، لائیو پیش کیا۔
  • 25 جون 2002 TRT کے 5 ویں بیرون ملک آفس کا آغاز بلجیئم کے شہر برسلز میں ہوا۔
  • 2 جولائی2002 

    TRT ٹورازم ریڈیو نے 24 گھنٹے بلا توقف نشریات کا آغاز کیا ۔اس سال ریڈیو ، انطالیہ کے Lara والے سٹوڈیوز سے انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن، روسی اور یونانی زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔
  • 8 اگست 2002 امریکہ، واشنگٹن میںTRT کے چھٹے بیرون ملک آفس کا قیام عمل میں آیا۔
  • 24 مئ 2003 TRT نے ترکی کی طرف سے 48 ویں یورو ویژن گیتوں کے مقابلے میں شرکت کی اور Sertap ERENE کے گائے ہوئے گیت Every way that I can کے ساتھ یہ مقابلہ جیت لیا۔
  • 20 جنوری 2004
    Türksat 1 C سیٹلائٹ سے TRT.4, TRT.3, TRT.2,TRT.2,TRT.1 اور TRT.INT ٹیلی ویژن نشریات کے ساتھ تمام ریڈیو نشریات کے ساتھ تشکیل پانے والے TRT نے ڈیجیٹل سروسز کا آغاز کیا۔
  • 12 مئی 2004 49 ویں یورو ویژن گیتوں کے مقابلے کے دو مراحل کو جو استنبول میں ترکی کی میزبانی میں منعقد ہوا اور جس میں 36 ممالک نے شرکت کی ، لائیو نشر کیا گیا۔
  • 3 نومبر 2004 TRT کی ویب سائٹ (trt.net.tr)نے نئے ڈیزائن اور منظم انفراسٹرکچر کے ساتھ ایک جدت کے ساتھ اپنی خدمات کا آغاز کیا ۔اس سطح پر وسیع مشمولات ،تمام ویب براؤزر پر دیکھے جاسکنے والے، آسانی تیزی اور قابل فہم طریقے سے ریڈیو ٹیلی ویژن اور پرائم ٹائم پروگراموں کے تعارف کو جگہ دیتے ہوئے ایک ویب پیج کا آغاز کیا گیا جس سے ناظرین ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروگراموں کے بارے میں تعارفی معلومات حاصل کرسکیں ۔
  • 14 دسمبر 2004 TRT.TRTK ٹیلی ویژن اور TSR ترکی ریڈیو ڈیجیٹل نشریات کا آغاز Türksat 1 C سیٹلائٹ کے ترکی اور وسطی ایشیا کو احاطے میں لینے والے ایسٹرن سیٹلائٹ بیم کے ذریعے عمل میں آیا۔
  • 24 جون 2005 TRT کے 7 ویں بیرون ملک آفس کا قیام ازبکستان کے شہر تاشقند میں عمل میں آیا۔
  • 10اگست 2005
    ازمیر میں ہونے والے بین الاقوامی اولمپکس کھیلوں کی اندرون ملک اور بیرون ملک نشریات کو کامیابی سے مکمل کیاگیا۔
  • یکم نومبر 2005 TRT ۔(ABU) ایشیا ۔ پیسیفک براڈکاسٹ یونین ، ایشیا ویژن معاہدہ طے پایا۔
  • 22 جون 2006 TRT نے بیونا وسٹا بین الاقوامی ٹیلی ویژن کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت ترکی نشریات کے لئے والٹ ڈزنی کی کارٹون فلم ، کارٹون سینما اور سینما فلم کو 4 سال کے عرصے تک نشر کرنے کا حق حاصل کیا
  • 16 مارچ 2007 TRT نے 2010۔2014 کے عالمی کپ سمیت FİFA کے مختلف چمپئین شپس مثلاً جیسے کنفیڈریشن کپ کو نشر کرنے کا حق حاصل کیا ۔
  • 13۔20 اپریل 2008 44 ویں عالمی صدارتی بائیسکل ٹور کے ترکی کے حصے کی نشریات کا حق TRT کو حاصل ہوا۔

صدائے ترکی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے